Home فقه القضاء The Project بيوي پر شوہر کي اطاعت?!
بيوي پر شوہر کي اطاعت?! پی ڈی ایف چھاپیے ای میل
تحریر Administrator   
اتوار, 15 مئی 2011 08:26

مسلمان خاتون
توجہ فرمايئے کہ اسلامي احکام نے شوہر کے انتخاب اور گھرانے کي تشکيل کي ابتدا ہي سے خواتين کي مدد کرنے کو مدنظر رکھا ہے۔ چونکہ بہت سے مرد، خواتين پر ظلم و ستم کرتے تھے تو اسي ليے اسلام اُن کے ظلم کے سامنے ڈٹ گيا ہے۔

جب ايک گھرانہ تشکيل پاتا ہے تو اسلام کي نظر ميں گھر کے اندر مرد اور عورت دونوں زندگي ميں شريک ہيں اور دونوں کو چاہيے کہ آپس ميں محبت کا سلوک کريں۔ مرد کو يہ حق حاصل نہيں ہے کہ بيوي پر ظلم کرے اور بيوي کو بھي يہ حق حاصل نہيں وہ شوہر سے ناحق بات کہے۔ گھرانے اور خاندان ميں مرد وعورت کے رابطے اور تعلقات بہت ظريف ہيں۔
خداوند عالم نے مرد و عورت کي طبيعت و مزاج اور اسلامي معاشرے اور مرد و عورت کي مصلحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان احکامات کو معين کيا ہے۔ شوہر، صرف چند جگہ کہ ميں صرف ايک مقام کو صراحت سے بيان کرنے پر ہي اکتفاء کروں گا اور ديگر مقام کو يہاں بيان نہيں کروں گا، اپني بيوي کو حکم دينے کا حق رکھتا ہے اور بيوي پر لازم ہے کہ اُسے بجا لائے ۔



وہ مقام کہ جسے ميں صراحت کے ساتھ بيان کروں گا يہ ہے کہ شوہر اپني بيوي کو اپني اجازت کے بغير گھر سے باہر جانے پر روک سکتا ہے۔ مگر اس شرط کے ساتھ کہ نکاح ميں اس بارے ميں کوئي شرط نہ رکھي گئي ہو۔ اگر نکاح ميں شرط نہيں لگائي گئي ہوتو مرد بيوي کو روک سکتا ہے۔ يہ احکام الٰہي کے پيچيدہ اسرار ورموزميں سے ايک راز ہے اور يہ حق صرف شوہر کو ديا گيا ہے۔ حتي باپ کو بھي يہ حق حاصل نہيں ہے۔ ايک باپ بھي اپني بيٹي کو اس بات کا پابند نہيں کرسکتا کہ اگر تم باہر جانا چاہو تو مجھ سے اجازت لو ۔ نہ باپ کو يہ حق حاصل ہے اور نہ بھائي کو اپني بہن کيلئے يہ حق ديا گيا ہے ليکن شوہر اپني بيوي کيلئے اس حق کا مالک ہے۔ البتہ خواتين نکاح کے وقت کچھ شرائط کو نکاح ميں درج کرواسکتي ہيں اور ان شرائط پر مياں بيوي دونوںکو سختي سے عمل در آمد کرنا ہوگا۔ بنابرايں، اگر کسي شرط کو نکاح کے ذيل ميں لکھيں تو يہ دوسري بحث ہے ليکن پہلے مرحلے ميں خداوند عالم نے شوہر کو اپني بيوي کي نسبت يہ حق عطا کيا ہے ۔ ايک دو اور ايسے مقامات ہيں کہ جہاں بيوي پر واجب ہے کہ وہ اِن ميں اپنے شوہر کي اطاعت کرے.



کتاب کا نام  : عورت ، گوہر ہستي

تحریر   :حضرت آيت اللہ العظميٰ امام سيد علي حسيني خامنہ اي دامت برکاتہ

ترجمہ  :  سيد صادق رضا تقوي

پیشکش : شعبۂ تحریر  و پیشکش تبیان  

 

آخری تازہ کاری بوقت منگل, 28 جون 2011 03:56
 

كليه حقوق اين سايت متعلق به انجمن علمی و پژوهشی فقه قضایی است و نقل مطالب بدون ذكر منبع غير مجاز مي باشد
مسؤولیت مقالات به عهده نویسنده بوده، درج مقاله به منزله تایید آن نیست
Template name : Alqaza / Template designed by www.muhammadi.org

SMZmuhammadi July 2010